Author: Khabrain News

کراچی: (ویب ڈیسک) نیو کراچی کے علاقے مسلم ٹاؤن میں آف ڈیوٹی اہلکار سے ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں سے مزاحمت پر فائرنگ کے تبادلے میں 8سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ نیو کراچی کے علاقے مسلم ٹاؤن میں گزشتہ روز آف ڈیوٹی پولیس اہلکار اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کی زد میں 8 سالہ عبید جاں بحق ہوگیا، بچے کی نماز جنازہ ادا کرکے مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی۔ ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق اہلخانہ کی جانب سے قانونی کارروائی سے انکار کردیا گیا جبکہ واقع کا مقدمہ حسن نامی شہری کی مدعیت میں درج کرلیا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا کی پانچویں لہر کے وار کم ہونے لگے۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ چھ چار فیصد ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 27 ہزار 956 ہوگئی۔ این آئی ایچ کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 100 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 5 لاکھ 6 ہزار 18، سندھ میں 5 لاکھ 76 ہزار 769، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 19 ہزار 460، بلوچستان میں 35 ہزار 484، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 737، اسلام آباد میں…

مزید پڑھیں

پشاور : (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ وقت آگیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں ۔ہماری پارٹی ملک بھر چیف الیکشن کمشنر کے خلاف مظاہرے کرے گی۔یہ حقیقی آزادی کی تحریک ہے، ہمیں آگے بڑھنا ہوگا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پشاور میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چیف الیکشن کمشنر کے خلاف دستخطی مہم چلائیں گے۔ وقت آگیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دے۔ہماری پارٹی ملک بھر چیف الیکشن کمشنر کے خلاف مظاہرے کرے گی ان کا کہنا ہے کہ ہم نے پہلے کہا تھا کہ تینوں بڑی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے عیدالفطر پر 2 مئی سے 5 مئی تک سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے عیدالفطر پر 2 سے 4 مئی چھٹی کی سمری بھجوائی گئی تھی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے 3 کی بجائے 4 یوم کی چھٹیاں منظور کیں۔ عید تعطیلات 2 مئی سے 5 مئی تک ہوں گی۔

مزید پڑھیں

خواجہ محمد آصف نے وزیردفاع کا چارج سنبھال لیا ہے، وزارت دفاع میں سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل(ریٹائرڈ)میاں محمد ہلال حسین نے ان کا استقبال کیا۔وزیردفاع نے وزارت کے سینئرافسران کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی۔انہیں وزارت اورانکے ذیلی اداروں کے کرداراورافعال کے بارے میں تفصیلی بریف کیا گیا ۔اس موقع پرخواجہ آصف نے کہا کہ افواج پاکستان ہمارا سرمایہ افتخار ہیں، مسلح افواج کو وسائل اورآلات کے لحاظ سے مزید مضبوط کیا جائے گا تاکہ  ملک کے دفاع کوناقابل تسخیربنایاجاسکے۔انہوں نے کہاکہ ملک کے دفاع کوناقابل تسخیربنایاجائے گا کیونکہ اسے اندرونی اوربیرونی چیلنجز کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے احتجاج کیا جا رہا ہے، اسلام آباد لاہور، کراچی سمیت گوجرانوالہ، ساہیوال، پاکپتن، چنیوٹ میں بھی پی ٹی آئی کارکنان سراپا احتجاج بن گئے۔ چیف الیکشن کمشنر کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ امپورٹڈ حکومت نامنظور کے نعرے لگائے۔ پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں نادرا چوک پر احتجاج ریکارڈ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے خار دار تاروں سے تمام راستے بند کردیئے گئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام لاہور میں بھی الیکشن کمیشن کے دفتر…

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) ایلون مسک کو قیمت پوچھنے کے بعد ٹوئٹر خریدنے میں پانچ سال لگے۔ ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے سے پانچ سال پہلے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کی قیمت پوچھی تھی۔ دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر خریدنے کے بعد ان کا ایک پرانا ٹویٹ وائرل ہوگیا ہے۔ اس ٹویٹ میں ایلون مسک نے ٹوئٹر کی قیمت پوچھی تھی۔ 21 دسمبر 2017 کو ایلونمسک نے ایک ٹویٹ کہاتھا کہ مجھے ٹوئٹر سے پیار ہے۔ اس ٹویٹ کے جواب میں ایک صارف نے انہیں ٹوئٹر خریدنے کا مشورہ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک کو خانہ جنگی، خونریزی سے بچانا ہے تو 30 مئی سے پہلے الیکشن کا اعلان کردیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر الیکشن کا اعلان نہ کیا گیا تو ملک میں خون ریزی کے ذمہ دار یہ لوگ ہوں گے ۔ملک میں تشدد کی ذمہ دار یہ حکومت ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ آج یہ سارے الیکشن سے بھاگ گئے ہیں۔ملک میں الیکشن ہونےسےاب کوئی نہیں روک سکتا۔ لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں۔پی ٹی آئی کی پوزیشن اتنی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 8 ہزار میگاواٹ کے قریب ہو گیا۔ مختلف علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نرخ بڑھانے کی بھی درخواست دیدی جس پر کل فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھٹنے میں بجلی کی مجموعی پیداوار 18 ہزار 31 میگاواٹ جبکہ بجلی کی طلب 26 ہزارمیگاواٹ سے زائد ہے، پن بجلی ذرائع سے 3 ہزار 674 تھرمل پاورپلانٹس سے 786 نجی بجلی گھروں سے 9 ہزار 526، ونڈ پاور سے 487 جبکہ سولر پاور…

مزید پڑھیں

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی یونیورسٹی میں کامرس ڈیپارٹمنٹ کے قریب دھماکے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کیمپس سکیورٹی انچارج کے مطابق دھماکا باہر سے آنے والی گاڑی میں ہوا۔ ڈاکٹر زبیر کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر پولیس اور رینجرزکی بھاری نفری پہنچ گئی۔  ایس پی گلشن کا کہنا ہے کہ دھماکہ تخریب کاری ہے یا حادثہ تحقیقات کر رہے ہیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا ہے، بم ڈسپوزل رپورٹ آنے پر معلوم ہوگا۔

مزید پڑھیں