امریکا: (ویب ڈیسک) عالمی سطح پر ملٹری اخراجات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ بین الاقوامی سطح پر ہتھیاروں کی خرید و فروخت پر نظر رکھنے والے سویڈش ادارے اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ نےانکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں پہلی مرتبہ ہتھیاروں پر ہونے والے اخراجات سالانہ دو ٹریلین ڈالرز کی حد سے بڑھ گئے ہیں۔ پیس اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے مطابق سال 2021 کے دوران دنیا بھر میں 2.113 ٹریلین ڈالرز ہتھیاروں کو خریدنے یا انہیں جدید بنانے پر خرچ کیے گئے۔ ایس آئی پی آر آئی کے مطابق ہتھیاروں پر سب سے…
Author: Khabrain News
روس : (ویب ڈیسک) روس کی جانب سے وارننگ دیتے ہوئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا سنگین جوہری جنگ کے خطرے کو ہلکا نہ لے، یہ قابل غور ہے۔ وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے روس کے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا ہے کہ اب خطرات قابل غور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ان خطرات کو مصنوعی طور پر بڑھانا نہیں چاہوں گا۔ خطرہ سنگین اور حقیقی ہے۔ ہمیں اسے کم نہیں سمجھنا چاہیے۔ روس کی جانب سے یہ بھی تنبیہہ کی گئی ہے کہ روایتی مغربی ہتھیار یوکرین میں جائز اہداف ہیں۔ واضح رہے کہ یورپی…
نیویارک: (ویب ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو توہین عدالت کے مرتکب قراردے دیا گیا ہے۔ عدالتی حکم کی تعمیل تک روزانہ 10 ہزار ڈالر جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی گئی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کو کاروباری طریقوں کی سول تحقیقات میں دستاویزات پیش نہ کرنے پر سزا سنائی گئی ہے۔ نیویارک کے اٹارنی جنرل لیٹیا جیمز نے عدالت سے کہا ڈونلڈ ٹرمپ دستاویزات جمع کرانے کی مارچ کی ڈیڈ لائن پوری نہیں کر سکے، جس کے بعد ان پر توہین عدالت لگائی جائے۔ جس پر جسٹس نے سابق امریکی صدر کو سخت سزا سنائی۔ تاہم مسٹر ٹرمپ کے…
کراچی: (ویب ڈیسک) والدین نے دعا زہرہ کی کم عمری کے ثبوت میڈیا کے سامنے پیش کر دیئے۔ انہوں نے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ دعا زہرہ کے والدین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دعا کی عمر تیرہ سال سے زائد ہے، 18 سال نہیں، جو شخص بچی کو ورغلا کر لے کر گیا، اس نے جرم کیا، بچی پر دباؤڈال کر بیان دلوایا جا رہا ہے، مکمل تفتیش کی جائے تاکہ اصل معاملہ سامنے آسکے، بیٹی کو کراچی لایا جائے۔ ادھر سیشن کورٹ میں دعا زہرہ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی۔ دعا زہرہ نے والد…
لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ نیلم منیر نے کہا کہ ان کے مداح ہی ان کیلئے ایوارڈز کی اہمیت رکھتے ہیں، کیوں کہ وہ جب ان سے ملتے ہیں تو عقیدت میں ان کے ہاتھ چوم کر آنکھوں پر رکھتے ہیں۔ نیلم منیر نے حال میں جرمن نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ وہ عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم ‘چکر’ میں ڈبل کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔ نیلم منیر نے بتایا کہ وہ گزشتہ دو سال سے رمضان المبارک میں کام سے چھٹیاں لیتی ہیں، تاکہ وہ گھر میں عبادت کرنے سمیت اہل خانہ کے…
کراچی: (ویب ڈیسک) اداکارہ درفشاں کی جانب سے ہوٹل سے جائے نماز چرانے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ اداکارہ درفشاں سلیم نے گزشتہ دنوں اداکار میکال ذوالفقار کے ہمراہ سحری ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی، درفشاں کا اس ٹاک شو سے لیا گیا ایک مختصر سا کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ جائے نماز چوری کرنے سے متعلق بتا رہی ہیں۔ در فشاں سلیم نے کہا کہ ‘اْنہوں نے ایک بار ایک بہت معروف ہوٹل سے جائے نماز چرایا تھا، وہ جائے نماز بہت مخملی تھا اور اْنہیں بہت اچھا لگا تھا لہٰذا…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان میں عید کے بعد ہنگامہ خیز مہینہ ہوگا، ملک کے مسائل کا واحد حل انتخابات ہیں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پٹرول، بجلی پر سبسڈی ختم کرنے سے حکومت اپنی سیاسی قبر کھو دے گی، عمران خان روس سے 30 فیصد سستی گیس، پٹرول اور گندم لینے جا رہا تھا، سامراجی سازش کے تحت عوام کو سستی گیس، پٹرول، گندم سے محروم کر دیا گیا، استعفے لیے بھی جاسکتے ہیں اور دیئے بھی جاسکتے ہیں۔
لاہور: (ویب ڈیسک) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سوال اٹھانے والے سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں ڈالا گیا، چار سال کوشش کے باوجود سابقہ حکومت سیاسی مخالفین پر الزامات ثابت نہ کر سکی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران صاحب الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کے سوالوں کے جواب دیں، جو سوال پوچھے اُس کو گالی اور دھمکی دی جاتی ہے، کرپشن کا حساب نہ لیں، وہ مرضی کے سوال اور اپنی مرضی کے جواب چاہتے ہیں، عمران صاحب مرضی کا میچ، امپائر اور کھلاڑی چاہتے ہیں…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سندھ ہاؤس حملہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عطاء اللہ اور فہیم خان کی ضمانت مسترد کر دی۔ پولیس نے پی ٹی آئی ایم این ایز کو گرفتار کرلیا۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست ضمانت پر سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت خارج ہونے پر ملزمان کو گرف۔تار کیا گیا۔ عدالت نے گزشتہ ہفتے ممبران قومی اسمبلی کی عبوری ضمانت منظور کی تھی۔
لاہور: (ویب ڈیسک) سیشن عدالت نے بشیر میمن کو منی لانڈرنگ سمیت تین مقدمات میں بے قصور قرار دے دیا۔ بشیر میمن کے وکلا نے عبوری ضمانت کی درخواستیں واپس لے لیں۔ سیشن عدالت نے ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ تفتیش میں کیا رپورٹ ہے ابھی تک، جس پر ایف آئی اے نے کہا کہ تفتیش مکمل ہو چکی ہے، بشیر میمن ایف آئی اے کو مطلوب نہیں ہیں، بشیر میمن ان تینوں مقدمات میں ملوث نہیں ہیں۔ تفتیشی افسر بشیر میمن کے وکلا نے درخواستیں واپس لے لیں۔ عدالت نے کہا کہ ہم تفتیشی کا بیان قلمبند…
