Author: Khabrain News

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی یونیورسٹی میں کامرس ڈیپارٹمنٹ کے قریب دھماکے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کیمپس سکیورٹی انچارج کے مطابق دھماکا باہر سے آنے والی گاڑی میں ہوا۔ ڈاکٹر زبیر کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر پولیس اور رینجرزکی بھاری نفری پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے ایک بار پھر پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مئی سیاست میں ہنگامہ خیز مہینہ ہوگا۔شیخ رشید نے کہا کہ استعفے لیے بھی جاسکتے ہیں اور دیئے بھی جاسکتے ہیں، پٹرول پرسبسڈی ختم کرنے سے حکومت مخالف تحریک کوزبردست ایندھن فراہم ہوگا۔ تحریک حکومت کوجلد ختم کردے گی، ملک کے مسائل کا واحد حل الیکشن رہ گیا ہے۔شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پٹرول اوربجلی پرآئی ایم ایف کے دبائو پرسبسڈی ختم کرنے سے حکومت اپنی سیاسی قبرکھودے گی۔ عمران خان روس سے 30 فیصد سستی گیس، پٹرول اورگندم لینے جارہے تھے۔ اس…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کال پر الیکشن کمیشن کے صوبائی دفاتر کے سامنے تحریک انصاف نے دھرنا دے دیا۔ احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد میں ریڈ زون کو سیل کیے جانے کے باعث تحریک انصاف کے سابق رکن اسمبلی علی نواز اعوان کی قیادت میں تحریک انصاف کے کارکنان نادرا چوک پر احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے احتجاج کے اعلان کے بعد اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ریڈ زون میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی طرف سے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے یکم مئی سے ملک میں لوڈشیدنگ مکمل ختم کرنے کے ہدایت کر دی۔ وزیراعظم کی صدارت میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں شہباز شریف کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 27 بجلی گھروں میں سے 20 کو فعال بنا دیا گیا، 20 بجلی گھروں کے چلنے سے پیداوار میں اضافہ ہوا، گزشتہ حکومت نے 4 سال میں بجلی گھروں کیلئے ایندھن نہیں خریدا، موجودہ حکومت نے صرف 2 ہفتےمیں ایندھن کا انتظام کیا، بجلی کی مجموعی پیداوار 18 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔ شہباز شریف نے 30 اپریل…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شیری رحمان نے کہا ہے کہ غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت سے ایک دن پہلے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کا مقصد آئینی ادارے پر دباؤ ڈالنا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما و سینیٹر شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ نہیں لی تو ڈر کس بات کا ہے ؟ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کو تحریک انصاف نے خود نامزد کیا تھا، سازش کا الزام امریکا پر لگاتے ہیں اور احتجاج الیکشن کمیشن کے باہر کرتے ہیں، عمران خان اپنے کارکنان اور ووٹرز کو بیانیے کی آڑ میں…

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پہ ہونگے باقی جو کرنا ہےکرو۔ جو قانون کو ہاتھ میں لے گا۔ قانون اسے ہاتھ میں لے گا۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ جو کہتے تھے کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہے، نا کام ہے، نا کام ہے، وہ اس کی کامیابی کے بعد اب نیا چورن بیچنے آگئے ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر آٹھ سال بعد عمران نیازی الیکشن کمیشن جا ہی رہے ہیں تو غیر قانونی فارن فنڈنگ، منی لانڈرنگ ، چندے کے پیسے…

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس فاروق حیدر نےمریم نواز کے پاسپورٹ واپسی کے کیس کی سماعت سے معذرت کر لی۔ لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کے پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے ذاتی وجوہات کی بنا پر سماعت سے معذرت کر لی۔ عدالت نے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی کو بھجوا دی۔ عدالت کی جانب سے نوٹ لکھا گیا ہے کہ چیف جسٹس کسی دوسرے بینچ کو درخواست سماعت کے لیے مقرر کریں۔ دوسری جانب نیب پراسیکیوٹر نے مریم نواز کے پاسپورٹ کی واپسی پر اعتراض اٹھاتے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر کی وزارتِ خارجہ میں وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے ملاقات ہوئی ہے۔ وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور باہمی احترام، اعتماد اور مساوات پر مبنی دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

مزید پڑھیں

پولینڈ : (ویب ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین جنگ میں روس اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام ہو رہا ہے۔ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کیئف کے دورے سے واپسی پر پولینڈ میں صحافیوں کو بتایا کہ،روس کے جنگی اہداف کی بات کی جائے تو روس ناکام ہو رہا ہے جبکہ یوکرین کامیاب ہو رہا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ بلنکن کے مطابق روسی فوج نے توقعات کے مطابق کارکردگی نہیں دکھائی اور مغرب کی طرف سے پابندیوں کے سبب روسی معیشت مشکلات میں گھر چکی ہے۔ امریکی…

مزید پڑھیں

بیجنگ : (ویب ڈیسک) چینی دارالحکومت بیجنگ میں کوویڈ لاک ڈاؤن کے خدشے کے پیش نظر شہریوں نے بڑے پیمانے پر ضرورت کی اشیا خریدنا شروع کر دیں۔ چین میں ایک بار پھر وبائی بیماری کوویڈ 19 کے بڑھتے کیسز کے باعث بیجنگ میں لاک ڈوان لگانے پر غور کیا جا رہاہے۔ لاک ڈاون کے خدشے کے پیش نظر چینی عوام میں افراتفری کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے اور شہریوں نے بڑے پیمانے پر اشیائے ضروریہ خرید کر جمع کرنا شروع کر دی ہیں۔ بیجنگ میں دکانوں کے باہر لوگوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔ اس سے قبل چینی…

مزید پڑھیں