تازہ تر ین

زیادہ معاوضہ لینے کی باتیں درست نہیں

لاہور (شوبز ڈیسک )اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ میں نامور ڈائریکٹر شعیب منصور کی دریافت ہوں جنہوں نے مجھے اپنی فلم میں کاسٹ کیا جسکے بعد فلمسازوں کی نظریں مجھ پر اٹھنے لگیں اور میں تیزی سے سفر کرتی ہوئی بالی ووڈ تک جا پہنچی ، اس سارے سفر میں ،میں شعیب منصور کے کردار کو کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتی۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ فلم رئیس نے جس طرح سے کامیابی حاصل کی وہ میرے تصور سے باہر ہے اور اگر دوبارہ موقع ملا تو شاہ رخ خان میری پہلی ترجیح ہو گی مگر سلمان خان کیساتھ کام کرنے کی بھی خواہش ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کل میری کراچی میں متعدد ڈرامہ سیریلز کی ریکارڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور اسکے ساتھ میرے کمرشل بھی چل رہے ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ سب سے زیادہ معاوضہ لینے کی باتیں درست نہیں البتہ میں پراجیکٹ کے مطابق اپنا معاوضہ طے کرتی ہوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain