تازہ تر ین

سشمیتا سین نے ”سنگل“ ہونے کی وجہ بتادی

ممبئی(شوبز ڈیسک)بولی وڈ کی معروف اداکارہ اور سابق حسینہ عالم سشمیتا سین نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟یہ وہ سوال ہے جو تقریباً ہر انسان کے ذہن میں گردش کرتاہے ۔انڈین ایکسپریس کے مطابق سشمیتا نے شادی نہ کرنے کے فیصلے پر قائم رہتے ہوئے ، روایتوں کے خلاف جاکر دو بچیوں کوگود لیا اور ان کی بہترین پرورش کررہی ہیں۔انہوں نے حال ہی میں انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے رشتے کے حوالے سے کھل کر بات کی ہے،انہوں نے لکھا ہے “لوگ مجھ سے پوچھتےہیں ،ابھی تک سنگل کیوں ہو؟میرا جواب ہے کیوں نہیں؟یہ میرا انتخاب ہے میں اس طرح خود کو محفوظ تصور کرتی ہوں ،جبکہ میں دوسروں کے انتخاب کی بھی عزت کرتی ہوں ،سنگل ہوں یا ڈبل بالآخر آپ کو جیتنا ہے”۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain