تازہ تر ین

میری ہر فلم ہٹ نہیں ہو سکتی

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ ان کی ہر فلم ہٹ نہیں ہو سکتی ہے۔کنگنا رنوت کے حالیہ برسوں میں ہر فلم کامیاب ہوئی ہے تاہم حال ہی میں ریلیز ہونے والی کنگنا کی فلم ”رنگون “باکس آفس پر ناکام ہوگئی ہے۔کنگنا رنوت کے قریبی حلقوں کے مطابق وہ ایک بے باک شخصیت کی مالک ہیں اور انہیں کسی بھی چیز سے زیادہ فرق کبھی نہیں پڑتا ، کم از کم فلم کے ہٹ یا فلاپ ہونے سے۔ایک بھارتی روزنامے سے بات کرتے ہوئے کنگنا نے فلم کی ناکامی کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو ہوتا ہی رہتا ہے۔اب میں ہر فلم تو ہٹ نہیں دے سکتی ، ضروری نہیں کہ میں جو کچھ بھی کروں اس میں کامیاب ہو جاو¿ں لیکن ناکامی کو لے کر بیٹھا نہیں جاتا، آگے بڑھا جاتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain