تازہ تر ین

افتخار ٹھاکر نے ارشمہ خان کو شادی کی پیشکش کر دی

لاہور ( شوبز ڈیسک) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے معروف کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے ماڈل وڈھول پلیئر ارشمہ خان کو شادی کی پیشکش کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق افتخار ٹھاکر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ شو کی ریکارڈنگ کے دوران مذاق کرتے ہوئے ارشمہ خان کو شادی کی پیشکش کی مگر ارشمہ خان نے ان کو کھرا جواب دیا ۔ مزاحیہ شو میں ارشمہ خان نے ڈھول بجا کر اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا ۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ افتخار ٹھاکر نے شادی کی جو پیشکش کی تھی وہ مزاحیہ شو کے سکرپٹ کا حصہ تھی جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔ میں افتخار ٹھاکر ، امان اللہ ، واسع چوہدری سمیت سب کی عزت کرتی ہوں اور یہ سب مجھے اپنے بچوں کی طرح محبت کرتے ہیں ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain