Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے استعفیٰ دے دیا
    • مون سون کے بڑھتے خطرات کے درمیان پاکستان کے ڈیم 58 فیصد بھر گئے۔
    • امریکہ نے پاکستانی درآمدات پر 10 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
    • شاہراہِ بلتستان پر سیلاب سے متاثرہ پل کی بحالی کا کام جاری
    • برطانیہ ایران کی دھمکیوں کے پیشِ نظر اپنے دفاع کے لیے تیار
    • ڈاکٹر نبیحہ کا دعویٰ: حارث کھوکھر روزانہ ازدواجی تعلق نبھانے کے قابل نہیں تھے
    • نابلس کے قریب اسرائیلی آبادکاروں کے حملے میں چار فلسطینی جاں بحق
    • ایران کے خلاف جارحیت کی حمایت کے نتائج بھگتنا ہوں گے: عباس عراقچی
    • کویت میں مظاہرین کا امریکی فوجی اڈوں کے انخلا کا مطالبہ
    • ایران کا دعویٰ: بحرین اور اردن میں امریکی اڈوں پر ڈرون حملے
    • پنجاب نے مقامی اور عالمی کرکٹ ستاروں کے ساتھ چیمپئنز کرکٹ لیگ کا آغاز
    • روپے کی قدر میں مزید کمی,ڈالر 277، کینیڈین ڈالر 200 کے قریب
    • امریکا نے چینی اے آئی کمپنیوں پر مبینہ ماڈل ڈسٹلیشن کے الزام میں پابندیوں کی دھمکی دے دی
    • * بحیرۂ احمر کشیدگی، تیل 100 ڈالر سے اوپر
    • درفشاں سلیم نے بھارت کے طلبہ سے اظہارِ یکجہتی کیا۔
    • وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں انگریزی اور کیمسٹری پڑھانے کا اعلان۔
    • مون سون بارشوں سے پنجاب میں 21 افراد جاں بحق، 154 زخمی۔
    • اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یورپی معیار کا پہلا طیارہ مرمت مرکز قائم کیا جائے گا۔
    • لاہور کے ایل ڈی اے اسپورٹس کمپلیکس میں تیراکی کے دوران ایک شخص جاں بحق۔
    • چین کے دورے پر وزیراعظم شہباز شریف کو کھلونا راکٹ اسحاق ڈار کو چمڑے کی بیلٹ تحفے میں دے دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کو ہراکر انگلینڈ نیا عالمی چیمپئن بن گیا

    By Daily Khabrainجولائی 14, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لندن(ویب ڈیسک) ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی اور پہلی بار کرکٹ ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا۔انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا میچ برابر ہونے پر ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار ٹائٹل کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔انگلینڈ نے سپر اوور میں نیوزی لینڈ کو 16 رنز کا ہدف دیا تاہم نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں 15 رنز بنائے اور میچ ایک بار پھر برابر ہو گیا تاہم انگلینڈ کی ٹیم زیادہ باﺅنڈریاں لگانے پر فاتح قرار پائی۔انگلینڈ کی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں 50 اوورز کے اختتام پر 241 رنز بنائے اور میچ برابر ہو گیا۔ آخری اوور میں انگلینڈ کو 15 رنز درکار تھے جس میں انگلینڈ نے اچھی کارکردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 رنز بنائے، انگلینڈ کا آخری کھلاڑی آخری گیند پر دوسرا رن لینے کی کوشش میں رن آﺅٹ ہو گیا۔ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کے 242 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کے چار اہم کھلاڑی آﺅٹ ہو گئے تھے۔ انگلینڈ کے اسٹار سلامی بلے باز جیسن روئے 17 رنز بناکر میٹ ہینری کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ انگلینڈ کے آخری تینوں کھلاڑی صفر رنز بنا کر پویلین لوٹے۔بلے بازوں کے لیے مشکل کنڈیشنز میں انگلینڈ کے بلے بازوں نے پہلی وکٹ گرنے کے بعد احتیاط کا مظاہرہ کیا جبکہ نیوزی لینڈ کے گیند بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ جاری رکھا۔تاہم سات کے انفرادی اور ٹیم کے 59 رنز پر نپی تلی گیند بازی سے پریشان جو روٹ اپنی وکٹ کولن گرانڈ ڈی ہوم کو دے بیٹھے۔اس کے بعد جو روٹ اور آئن مورگن بھی بالترتیب 7 اور 9 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے۔اس سے قبل نیوزی لینڈ نے اپنے مقررہ 50 اوورز میں میزبان ٹیم کو ورلڈ چیمپئن بننے کے لیے 242 رنز کا ہدف دیا۔لارڈز کے تاریخی میدان پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور مارک نکولس بیٹنگ کرنے آئے تاہم 24 کے مجموعی اسکور پر گپٹل 19 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔آﺅٹ آف فارم گپٹل کو کرس ووکس نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ سلامی بلے باز نے ریویو لیا تاہم اس کے باوجود بھی انہیں آﺅٹ قرار دیا گیا جبکہ ریویو بھی ضائع ہوا۔اگلے آﺅٹ ہونے والے بیٹسمین کین ولیمسن تھے 30 رنز بناکر لائم پلنکٹ کی گیند پر وکٹ کیپر جونی بیئرسٹو کو کیچ دے بیٹھے۔ولیمسن کے شراکت دار نکولس بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکے اور پلنکٹ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔درمیانے اوورز میں نیوزی لینڈ کی وکٹیں وقتاًفوقتاً گرتی رہیں اور اننگز کو تسلسل نہ مل سکا تاہم بظاہر وکٹ گیند بازوں کے لیے سازگار نظر آرہی ہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے اختتامی اوورز میں ٹم لیتھم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 47 رنز کی اننگز کھیل پر نیوزی لینڈ کے اسکور کو کسی حد تک بہتر بنادیا۔انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے تین، لائم پلنکٹ نے تین جبکہ جوفرا آرچر اور مارک وڈ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ٹاس کے بعد مختصر گفتگو کرتے ہوئے کپتان نیوزی لینڈ کین ولیم سن نے کہا ہم نے 2015 فائنل کی شکست سے بہت کچھ سیکھا اور امید ہے کہ ہرکھلاڑی سے اچھی کارکردگی دکھائے گا۔میزبان ٹیم کے کپتان اوئن مورگن نے کہا کہ ہم نے آج کا میچ کھیلنے کے لیے چار سال محنت کی ہے اور ہمارے کھلاڑی جونی بیئر اسٹو بھی مکمل فٹ ہوگئے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      میسی کو 2026 فیفا ورلڈ کپ کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیا گیا

      دی اوول WTC 2027 کے فائنل کی میزبانی کرے گا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.