تازہ تر ین

24 سالہ فرانسیسی حسینہ کے سر پر مس یونیورس کا تاج سج گیا

منیلا (شوبزڈیسک) فرانس سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ مس فرانس آئرس میٹنیر نے مس یونیورس کا اعزاز حاصل کرلیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں ہونے والے مقابلہ حسن میںفرانسیسی حسینہ آئرس میٹنیر نے 85 ممالک کی حسیناو¿ں کو پیچھے چھوڑا اور مس یونیورس کا تاج اپنے سر سجا لیا۔ آئرس میٹنیر پیشے کے لحاظ سے سے ڈینٹل سرجن ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ مس یونیورس کے خطاب سے جو شہرت ملی ہے وہ اس کا استعمال دانتوں اور منہ کی صفائی کے فروغ کے لیے کریں گی۔ انہوں نے مس ہیٹی اور مس کولمبیا کو فائنل راو¿نڈ میں شکست دی۔مس ہیٹی ریکویل اس مقابلے میں دوسرے 23 سالہ مس کولمبیا اینڈریا ٹوو¿ر تیسرے نمبر پر رہیں۔ مس یونیورس کے مقابلے میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تارکین وطن پر پابندی زیر بحث رہی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain