لاہور(شوبز ڈیسک) سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہا کہ حکومت نے بھارتی ، ترکی اور ایرانی فلموں کی نمائش کا حکم نامہ جاری کیا ہے لیکن پاکستانی فلموں کا کہیں ذکرنہیں ہے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا میں حیران ہوں کہ حکومت کا بھارتی فلموں کی طرف جھکاﺅ کیوں ہے۔ بھارتی فلموں کی وجہ سے ملکی فلمی صنعت کو تالے پڑگئے ہیں۔ حکومت کواس حوالے سے پالیسی واضح کرنی اورپاکستانی فلموں کوترجیح دینی چاہیے۔
بھارتی فلموں کیلئے حکومتی جھکاﺅ پر حیران ہوں
