لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) ایما واٹسن کو مطالبوں کی وجہ سے ” لالا لینڈ“ کی ہیروئن کے لئے کاسٹ نہیں کیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آسکر ایوارڈ کی 14نامزدگیاں حاصل کرنے والی ہالی وڈ کی فلم ” لالا لینڈ“ کی ہیروئن کے لئے پہلے اداکارہ ایما واٹسن (ہیری پوٹر فیم) کوکاسٹ کرنا تھا تاہم ان کے نخروں کی وجہ سے فلمساز نے ان کی جگہ اداکارہ ایما سٹون کو لے لیا۔ذرائع کے مطابق 14آسکر نامزدگیاں حاصل کرنے والی میوزیکل ڈرامہ فلم لالا لینڈ کیلئے ایما واٹسن کو لیا جانا تھا۔ اور اداکارہ کو 4ملین ڈالر معاوضہ بھی آفر کیاگیا تاہم ایما نے 6ملین ڈالر معاوضہ لینے کے ساتھ متعدد ایسی شرائط واضح کیں جو فلمساز و ہدایتکار کیلئے پورا کرنا ممکن نہ تھا ان شرائط میں فلم کی ریہرسلزلندن میں کرنا بھی شامل تھا۔
ایماواٹسن کے نخروں نے بڑی آفرضائع کردی
