لاس اینجلس (خصوصی رپورٹ)ہالی وڈ اداکارہ جسیکا البا نے کہا ہے کہ وہ نہیں سمجھتی کہ وہ مس پرفیکٹ ہیں۔ جسیکا البا جو ایک ماں بھی ہیں، نے کہا کہ وہ خود کو ایک ماں اور اداکارہ کے حساب سے مکمل یا پرفیکٹ نہیں سمجھتی، اس لئے خود کو بہتر بنانے کی تگ و دو میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خود کو ایک متوازن شخصیت کے طور پر مصنوعی طور پر دکھانے کا کوئی شوق نہیں، ان کے نزدیک یہ دوغلا پن ہوگا۔