تازہ تر ین

سجل علی کی والدہ کی بیمار ہوگئیں ،کام چھوڑ کر اچانک کراچی روانہ

لاہور(کلچرل رپورٹر)والدہ کی طبعیت خراب ہونے پراداکارہ سجل علی اچانک کراچی چلی گئیں۔سجل علی ڈائریکٹرکاشف نثارکی ڈرامہ سیریل”رنگریزا“کی ریکارڈنگ کے لئے چندروزسے لاہورمیں تھی جہاں انہوں نے نعمان اعجاز،فریحہ جبیں اور ارسہ غزل کے ساتھ اپنا کام مکمل کرایا تاہم گزشتہ روزوہ اچانک کراچی چلی گئیں جس کے شیڈول تبدیل کرنا پڑا۔سجل علی نے کراچی پہنچ کر بتایا کہ ان کی والدہ کی طبیعت اچانک بہت زیادہ خراب ہوگئی تھی جس کی وجہ سے مجھے بتائے بغیر آنا پڑا۔ انہوں نے بتایاکہ والدہ کی حالت بہتر ہوتے ہی لاہورواپس پہنچ جاﺅں گی۔اس سیریل میں اداکارہ ثنااور تنویرملک سمیت دیگر بہت سے فنکار بھی اہم کرداروں میں نظرآئیں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain