تازہ تر ین

ایان علی کو ایک بار پھر شوبز میں واپسی کے لئے پر تولنے لگیں

لاہور(کلچرل رپورٹر)ماڈل ایان علی ایک بار پھرشوبزمیںواپسی کے لئے پرتول رہی ہے جس کے ان دنوں اپنا وزن تیزی سے کم کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ اس مقصد کے لئے ایان علی نے جم بھی جوائن کیا ہے جہاں انہوں نے ایک غیرملکی ٹرینرکی خدمات حاصل کی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایان علی چھ ماہ تک شوبزمیں واپسی کا اعلان کرسکتی ہیں کیونکہ ان دنوں انہوں فلموں،ڈراموں اور کمرشلزکی بے شمار آفرزہورہی ہیں۔ایان علی کے قریبی ذرائع نے اس بارے میں مزیدبتایا ہے کہ انہوں نے ایک فلم میں کام کرنے کا وعدہ بھی کرلیا ہے جس کی تفصیلات ان کے شوبزمیں واپس آنے کے بعد منظرعام پر لائی جائیں گی ۔ اس کے ساتھ ساتھ ایان علی ایک بار پھرسوشل میڈیا پر متحرک ہوگئیں جہان نے گزشتہ روزاپنی تازہ ترین تصویر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اب باقاعدگی سے جم کررہی ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain