ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوگون متعدد باراداکارہ پریانکا چوپڑا سے موازنہ کرنے پرناراضگی کا تواظہارکرہی چکی ہیں لیکن انہیں اس وقت بہت غصہ آیا جب انہیں امریکی ائیرپورٹ پر پریانکا کہہ کر پکارا گیا۔اداکاروں کے درمیان پردے کے پیچھے ہونے والی نوک جھونک سے مداح خوب محظوظ ہوتے ہیں کیونکہ اداکارعام طور مداحوں اور میڈیا کے سامنے تو ایک دوسرے سے لڑائی یا تکرار نہیں کرتے لیکن ان کے بیان یا انداز سے کہیں نا کہیں ان کے درمیان چلنے والی چیقلش کے رازفاش ہوہی جاتے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنی نئی ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ فلم ”ٹریل ایکس:ریٹرن آف ڑینڈر کیج“ کی پروموشن کے لیے امریکا کے لاس اینجلس ائیرپورٹ پہنچیں تو وہاں فوٹو گرافرزاورمختلف صحافیوں سمیت مداحوں کی جانب سے دپیکا کے بجائے ’ہیلو پریانکا‘ کی آوازیں گوجنے لگیں۔اداکارہ کو ’ہیلوپریانکا‘ کی آوازیں سن کر غصہ تو بہت آیا جوان کے چہرے سے ہی عیاں تھا لیکن وہ بات کا بتنگڑبنانا نہیں چاہتی تھیں اس لیے وہ کچھ کہنے کے بجائے خاموشی سے گاڑی میں جا بیٹھیں۔واضح رہے کہ بالی ووڈ سے ہالی ووڈ تک اداکارہ پریانکا اوردپیکا کو ایک دوسرے سے بے حد موازنہ کیا جاتا ہے جبکہ دیپیکا کے ساتھ امریکا میں یہ متعدد بارپہلے بھی ہوچکا ہے۔