Author: Daily Khabrain

اوٹاوا(ویب ڈیسک) معروف مصنف و اداکار عاشر عظیم کا کہنا ہے کہ مرد ایک جنس نہیں بلکہ طاقت کا اور کسی کمزور کا خیال رکھنے کا ایک رویہ ہے۔عاشر عظیم نے یوٹیوب پر اپنی ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے حال ہی میں ہونے والے عورت مارچ کے حوالے سے رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ مرد ایک جنس ہے تو میرے نزدیک یہ بات غلط ہے کیوں کہ مرد ایک جنس نہیں بلکہ ایک رویے کا نام ہے ہے اور یہ رویہ ہے طاقت کا اور کسی کمزور کا خیال…

Read More

لندن(ویب ڈیسک) برطانیہ کے شہر برمنگھم میں رات گئے نامعلوم افراد نے 4 مساجد پر حملہ کیا اور شیشے توڑ کر بھاگ گئے جس کے نتیجے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے شہر برمنگھم میں گزشتہ رات 4 مساجد پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، حملہ آور مساجد کے شیشے توڑ کر بھاگ گئے۔ چاروں مساجد کی 7 کھڑکیوں کے شیشوں اور 2 دروازوں کو نقصان پہنچا ہے۔ مساجد پر حملے کے بعد مقامی مسلمانوں میں خوف وہراس پھیل گیا جب کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی برطانوی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔برطانوی میڈیاکے مطابق…

Read More

نئی دلی(ویب ڈیسک) بھارت کی سماج وادی پارٹی کے جنرل سیکرٹری رام گوپال یادیو نے پلوامہ حملے کو سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ حاصل کرنے کے لیے 50 فوجیوں کو مروایا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہولی کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے رام گوپال یادیو نے کہا کہ دیش کی پیرا ملٹری فورسز اپنی حکومت کے رویے پر افسردہ ہیں، ووٹ حاصل کرنے کے لیے جوانوں کو مروادیا گیا، یہ ایک سازش تھی اور نئی حکومت بننے کے بعد اس حملے کی ازسرِ نو تحقیقات کرائی جائیں گی جس میں بڑے بڑے لوگ پھنسیں گے۔یادیو…

Read More

سرینگر(ویب ڈیسک) ضلع اودھمپور میں بھارتی فوجی نے فائرنگ کرکے اپنے ہی 3 ساتھیوں کو ہلاک کردیا۔کشمیر میڈیا سیل کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اودھمپور میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکار نے ساتھیوں سے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کرکے 3 اہلکاروں کو ہلاک کردیا اور بعد میں خود کو بھی گولی مارلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق فائرنگ کرنے والے اہلکار کی شناخت اجیت کمار کے نام سے ہوئی ہے جب کہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں میں ہیڈ کانسٹیبل پوکرمال، یوگیندرا شرما اور امید سنگھ شامل ہیں۔

Read More

میلان(ویب ڈیسک) اٹلی میں اسکول کے بچوں سے بھری بس کو ڈرائیور نے ہائی جیک کرنے کے بعد آگ لگا دی۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اٹلی کے شہر میلان میں بس ڈرائیورنے اسکول کے بچوں سے بھری بس کو ہائی جیک کرنے کے بعد آگ لگا دی۔ پولیس حکام کے مطابق بس میں اسکول کے دوٹیچرز اور 51 بچے سوارتھے جو قریبی جم جارہے تھے کہ اچانک ڈرائیور نے ایک متبادل راستہ اختیارکرلیا اورچاقو سے بس میں موجود تمام بچوں کو دھمکیاں دینا شروع کردیں۔ اسی دوران چالاکی سے ایک بچے نے اپنے والدین کو فون کرکے واقعے کے بارے…

Read More

ٹوکیو(ویب ڈیسک) جاپان کے محکمہ ریلوے نے گزشتہ کچھ برسوں سے مسافروں کو حیران کرنے کی ٹھان رکھی ہے۔ اسی سلسلے میں اب ایک ایسا ریلوے اسٹیشن بنایا گیا ہے جہاں نہ آنے کا راستہ ہے اور نہ ہی باہر نکلنے کا کوئی گیٹ ہے۔ یہاں کوئی چوکیدار نہیں اور نہ ہی ٹکٹ گھر ہے۔ مزید حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اسٹیشن پر صرف ٹرین سے ہی پہنچاجاسکتا ہے۔جاپان کے یاماگوچی پریفیکچر کے پاس واقع اسٹیشن کا نام نشی کی گاوا اسٹیشن ہے جو ایک عجیب مقام ہے۔ یہ اسٹیشن نِشی کی دریا کے ساتھ واقع ہے جو ایک…

Read More

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، نور خان ائیر بیس پر مہاتیر محمد کا استقبال وزیراعظم عمران خان نے خود کیا، جب کہ عمران خان کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر وزرا بھی استقبال میں شامل تھے۔مہاتیر محمد کو نور خان ایئربیس پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور بچوں نے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ ذرائع کے مطابق مہاتیر محمد کو ایوان صدر میں عشائیہ دیا جائے گا، جب کہ…

Read More

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی الیکشن میں ریٹنگ نیچے جارہی ہے اس لیے ہمیں زیادہ تیار رہنا ہوگا۔اسلام آبادمیں اخبارات کے ایڈیٹرز اور مالکان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت میں الیکشن مہم پاکستان کی نفرت کی بنیاد پر ہورہی ہے،ہم بھارت کے حوالے سے ہونے والی کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں تاہم انتخابات تک خطرہ ہے اس لیے زیادہ تیار رہنا ہے۔معاشی صورتحال پر وزیراعظم نے بتایا کہ جب حکومت سنبھالی تو معیشت زبوں حالی کا…

Read More

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں انہوں نے کرائسٹ چرچ واقعے کے بعد کیے گئے اقدامات کو سراہا۔وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب جسینڈا آرڈرن کو ٹیلی فون کیا اور کرائسٹ چرچ میں مساجد پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی، وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے گفتگو میں حملے کے بعد صورتحال پر قابو پانے کے اقدامات کو سراہا اور دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔وزیراعظم عمران خان نے مسلمانوں کے لیے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کے جذبات…

Read More

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کی 460 ارب روپے کی پیشکش قبول کرتے ہوئے اسے کراچی میں کام کرنے کی اجازت دے دی۔سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاﺅن عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت عظمیٰ نے بحریہ ٹاﺅن کی جانب سے 460 ارب روپے جمع کروانے کی پیشکش قبول کرتے ہوئے بحریہ ٹاﺅن کراچی کو کام کرنے کی اجازت دے دی۔سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو بحریہ ٹاﺅن کے خلاف ریفرنس دائر کرنے سے روکتے ہوئے فیصلہ دیا کہ بحریہ ٹاﺅن اپنے پلاٹس فروخت کر سکتا ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ بحریہ ٹاﺅن 460 ارب…

Read More