پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے پاکستان میں ویڈیو ایپ ٹک ٹاک کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پاکستان ٹيلی کمينيکيشن کے ترجمان کے مطابق ٹک ٹاک نے مقامی قوانین پر عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ کچھ دیر میں حکم نامہ جاری کریں گے۔ ٹک ٹاک انتظامیہ نے غیراخلاقی مواد پر بھی قابو پانے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ ٹک ٹاک پر سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ پی ٹی اے اجلاس میں اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔ ترجمان پی ٹی اے کا…
Author: Daily Khabrain
مجموعی طور پر253 ادویات کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں ، نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا لاہور ویب ڈیسک : حکومت کی طرف سے ایک ماہ میں ادویات کی قیمتوں میں دوسری بار اضافہ کردیا گیا ، ادویات کی قیمتوں میں 22 سے35 فیصد اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مقامی فارماسسٹ نور مہر نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے پہلا نوٹی فکیشن گزشتہ ماہ کی 17تاریخ کو جاری کیا گیا جوکہ 27 کو منظر عام پر آیا جب کہ رواں ماہ کی 5 تاریخ کو جاری کیا گیا نوٹی فکیشن آج سامنے آیا…
لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا۔ پریس کانفرنس کے دوران ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا ہے کہ شعیب ملک سمیت کچھ سینئر کھلاڑیوں کو ڈراپ کیا گیا ہے اور ان کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کوآسان نہیں لیناچاہیے، کوشش ہے،اچھی اور بیلنس ٹیم بنائیں۔ مصباح نے کہا کہ ون ڈےکرکٹ کھیلے ایک سال ہو گیا اس لیے زیادہ تجربات نہیں کریں گے لیکن کوشش کی ہے ٹی ٹوئنٹی میں نوجوانوں…
(ویب ڈیسک)آزربائیجان کی فوج کے ہاتھوں آرمینیا کے قبضے سے آزاد کرائے گئے علاقہ جبرائیل اللہ اکبر کی صداؤں سے گونج اٹھا۔ آزر بائیجان اور آرمینیا کے درمیان متنازع علاقے نگورنو کاراباخ کے معاملے پر 27 ستمبر سے چھڑپیں جاری ہیں اور دونوں جانب سے ایک دوسرے پر کی گئی گولہ باری اور میزائل حملوں میں اب تک 700 کے قریب فوجی اور سول شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز دونوں ممالک کے درمیان دوسری مرتبہ عارضی جنگ بندی پر اتفاق ہوا جس کے بعد دونوں جانب سے حملوں کا سلسلہ رک گیا۔ پاکستان میں آزربائیجان کے سفیر علی…
(ویب ڈیسک)میوزک بینڈ اسٹرنگز کے رکن اور نامور کمپوزر و گلوکار بلال مقصود نے رواں برس اگست میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوٹیوب پر مذہبی مواد کو مونیٹائز نہیں ہونا چاہیے۔ بلال مقصود نے یوٹیوب پر مذہبی مواد سے متعلق تشویش کا اظہار کیا تھا اور منافع بخش تنظیموں کی جانب سے مارکیٹنگ کے مقاصد سے اس میں مداخلت کو پریشان کن قرار دیا تھا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ یوٹیوب پر سورتوں اور دعاؤں کو مونیٹائز نہیں ہونا چاہیے۔ بلال مقصود نے لکھا تھا کہ تصور کریں آپ یوٹیوب…
(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین احسان مانی نے تسلیم کیا ہے کہ پی ایس ایل کا فنانشل ماڈل پی سی بی کے حق میں تھا، فرنچائزز کو ہر ممکن حد تک سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔ جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے پی ایس ایل اور پی سی بی تنازع کے بارے میں کہا کہ پی ایس ایل ہماری ایک خاص پراپرٹی ہے، پاکستان اور عوام کے لیے یہ برانڈ بہت ضروری ہے، ایسے اختلافات کبھی نہیں چاہیں گے کہ اس کو نقصان پہنچے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی…
کراچی(ویب ڈیسک): پولیس نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار کے تقدس کو پامال کرنے کے الزام میں مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز، ان کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر اور دیگر 200 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا۔ اس حوالے سے مریم نواز نے ایک ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ’پولیس نے کراچی کے اس ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑا جہاں میں ٹھہری ہوئی تھی اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کو گرفتار کرلیا‘۔ کراچی کے ضلعی شرقی کے پولیس تھانہ بریگیڈ میں وقاص احمد نامی شخص…
ملتان(ویب ڈیسک): وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) سے متعلق کہا ہے کہ لوگوں کی رائے میں یہ ایک غیر فطری اور منفی اتحاد ہے کیونکہ اس کا نہ جھنڈا ایک ہے، نہ منشور اور نہ ہی لیڈر ایک ہے۔ ملتان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی صورت میں ملک کے خلاف سازش کی جارہی ہے لیکن میں اپنے کاروباری حضرات اور تاجروں سے اپیل کروں گا کہ وہ اپنی بقا، خوشحالی اور سلامتی کے لیے اس سازش کا شکار نہ ہوں۔ وزیر شاہ محمود…
(ویب ڈیسک)خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور دیگر رہنما گزشتہ روز اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے میں شرکت کے لیے کراچی پہنچے تھے۔ باغ جناح میں ہونے والے جلسے میں شرکت سے قبل رہنماؤں اور کارکنان نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی تھی۔ جیسے ہی فاتحہ ختم ہوئی تو قبر کے اطراف میں نصب لوہے کے جنگلے کے باہر کھڑے مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے مریم نواز کے حق میں نعرے لگانے شروع کیے جس پر کیپٹن (ر) صفڈر نے بظاہر مزار قائد…
(ویب ڈیسک)گوجرانوالا کے بعد کراچی میں بھی اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک نے بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا اور باغ جناح میں ہونے والے جلسے سے مرکزی قائدین نے خطاب کیا۔ اپوزیشن اتحاد نے کراچی میں مزار قائد کے سامنے باغ جناح میں پنڈال سجایا جہاں جلسہ عام میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جب کہ خواتین کی بھی بڑی تعداد جلسہ گاہ میں موجود تھی۔ جلسے میں سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر مہنگائی اور دیگر مطالبات درج تھے۔ جلسے میں کارکنوں کا جذبہ قابل دید تھا، وہ پارٹی کے نغموں اور…
