کراچی: (ویب ڈیسک) اداکارہ یشما گل نے عمرے کی ادائیگی کے دوران سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان سے ملاقات کی ہے۔ اداکارہ یشما گل نے حال ہی میں رمضان المبارک میں اپنے والد کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔ اداکارہ کو عمرے کی ادائیگی کے دوران غلاف کعبہ کا ایک ٹکڑا بھی بطور تحفہ ملا تھا اور یہ خوشخبری انہوں نے اپنے تمام مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ اور اب یشما گل نے سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان جو دین اسلام کی خاطر شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ چکی ہیں کے ساتھ عمرے…
Author: Khabrain News
کینیا: (ویب ڈیسک) ایک ساتھ پیدا ہونے والی تین ہم شکل بہنیں ایک ہی لڑکے کو دل دے بیٹھی ہیں اور اسی سے شادی کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ تاہم اس واقعے سے کینیا میں ایک نئی بحث چھڑچکی ہے۔ کیٹ، ایو اور میری تڑواں بہنیں ہیں اور ’کامریڈ ٹرپلٹس‘ کہلاتی ہیں۔ کینیا کے ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا میں ان دنوں ان پر گفتگو جاری ہے۔ تینوں بہنوں نے ایک ہی نوجوان سے رابطہ رکھنے کا اعتراف کیا ہے اور اس کا نام اسٹیوو بتایا ہے۔ یہاں تک کہ تینوں بہنوں نے یہ طے کررکھا ہے کہ ان میں…
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) تپتی دھوپ میں خاتون کی گاڑی کے بونٹ پرروٹی پکانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ ہیٹ ویو یعنی معمول سے کہیں زیادہ گرم موسم میں ایک خاتون کی گاڑی کے بونٹ پرروٹی پکانے کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کوحیران کردیا۔ سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی ریاست اڑیسہ میں آگ برساتے سورج کے نیچے کھڑی خاتون نے گاڑی کے بونٹ پر چکلا بیلن رکھ کرروٹی بیلنے کے بعد نہایت مہارت سے گاڑی کے بونٹ پررکھ کراسے سیک رہی ہیں۔ سورج کی تپش کے باعث روٹی ایسے پک گئی جیسے چولہے…
ٹوکیو: (ویب ڈیسک) زمین پر ابتدائے حیات کا ایک مفروضہ کہتا ہے کہ دور خلا سے زندگی کے بنیادی اجزا زمین تک پہنچے ہیں۔ اب نئی تحقیق سے اس کے حق میں مزید ثبوت ملے ہیں کیونکہ ایک شہابِ ثاقب میں ڈی این اے کی تمام لازمی اساس دیکھی گئی ہیں۔ جاپان کی ہوکائیڈو یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے انتہائی حساس تحقیق کے بعد کہا ہے کہ انہوں نے آر این اے اور ڈی این اے کی تشکیل کرنے والے انتہائی بنیادی اجزا شہابِ ثاقب میں دریافت کئے ہیں۔ سائنسدانوں نے 1969 میں آسٹریلیا میں گرنے والے مرچیسن میٹیورائٹ، 1950 میں…
ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے امریکا کی لوسیڈ موٹرز کمپنی کے ساتھ 10 سال میں 50 ہزار سے ایک لاکھ تک الیکٹرک گاڑیاں خریدنے کے معاہدے پر دستخط کردیئے۔ عرب نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کے ایک بیان میں بتایا کہ اس اقدام کا مقصد سعودی شہریوں کی زندگیوں میں صحت مند تبدیلی، مستقبل کے لیے موزوں نئے شعبوں کی تعمیر اور آئندہ نسلوں کے لیے ملازمتیں پیدا کرنا شامل ہے جبکہ معاہدہ وژن 2030 کے مقاصد کی جانب ایک قدم ہے۔ سعودی عرب الیکٹرک گاڑیوں کو ملک میں تیار کرنے کے لیے لوسیڈ کے ساتھ مل کر یہاں…
لندن: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں لاکھوں کروڑوں افراد اپنا بلڈ پریشر قابو میں رکھنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر دوائیاں کھاتے ہیں۔ اب فیز ٹو ٹرائل کی کامیابی کے بعد ایک انجیکشن اس کی ضرورت ختم کرسکتا ہے۔ برطانیہ میں کوئن میری یونیورسٹی اور بارٹس ہیلتھ کمپنی نے مستقل بلند فشارِ خون کے شکار افراد کے لیے ایک انجیکشن تیار کیا ہے جو روز روز دوا کھانے کی پابندی ختم کرسکے گا۔ انجیکشن کی ایک خوراک چھ ماہ تک کے لیے کافی ہوگی جو کسی بھی انقلاب سے کم نہیں۔ توقع ہے کہ سب کچھ بہتر ہونے کی…
کراچی: (ویب ڈیسک) کسٹم عملے نے کراچی میں بڑی کارروائی کے دوران 65 لاکھ کے قریب مالیت کی غیر ملکی شراب تحویل میں لے لی، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ کسٹم نے بلوچستان سے کراچی میں غیر ملکی شراب کی مبینہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ موچکو چیک پوسٹ کے قریب سرکاری نمبر پلیٹ ڈبل کیبن گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان کسٹم کی گاڑی کو ٹکر مار کر فرار ہو گئے۔ کسٹم اہلکاروں نے گاڑی کا تعاقب کیا تو شیرشاہ کے قریب ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے گاڑی چھوڑ دی۔ ڈبل…
پشاور: (ویب ڈیسک) پشاور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کے دوران اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، دبئی جانے والے مسافر سے 13 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔ ایئرپورٹس سکیورٹی فورس نے پشاور ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے تلاشی کے دوران دبئی جانے والے مسافر سے 13 کلو ہیروئن برآمد کر لی۔ مسافر محمد حامد خیرالبشر نے ہیروئن دو بیگوں کے اندر مہارت سے چھپائی تھی۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعداے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اسٹیٹ بینک اس اہم فیصلے کا بغور مطالعہ کریں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے لکھا کہ ہم ربا کیس میں وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، حکومت اور اسٹیٹ بینک اس اہم فیصلے کا بغور مطالعہ کریں گے، پھر اس فیصلے کو نافذ کرنے کے عمل، اقدامات اور ٹائم فریم کا فیصلہ ہوگا۔ انہوں نے لکھا کہ اس بارے میں وفاقی شرعی…
لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ بنی گالا کے بھوت اگر باتوں سے نہیں مانتے تو سختی سے نمٹنا چاہیے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عدالتی احکامات کے باوجود حمزہ شہباز کی حلف برداری کو ڈھٹائی سے روکا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین، قانون اور عدالتوں کا تمسخر اڑانا کسی نارمل انسان کا کام نہیں ہو سکتا۔ بنی گالہ کے بھوت اگر باتوں سے نہیں مانتے تو سختی سے نمٹنا چاہیے۔ مریم نواز نے کہا…
