Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے دور میں سابق اسپیکر کی جانب سے کی گئی بھرتیوں کے بارے رپورٹ طلب کرلی۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سابق سپیکر اسد قیصر کی جانب سے غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس لیتے ہوئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے بھرتیوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔ کس شعبہ میں لوگوں کو بھرتی کیا گیا اور ڈیپوٹیشن پر کون آیا، غیر قانونی طور پر کس کی ترقی ہوئی، تمام تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی انکوائری کے بعد غیر قانونی طریقے سے بھرتی ہونے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کا الیکشن ہوا ہی نہیں، عثمان بزدار آج بھی وزیراعلی ہیں، پنجاب اسمبلی میں حملہ شہباز اور حمزہ نے کروایا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے تحریک انصاف کے رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کوئی آئینی بحران نہیں۔ پنجاب اسمبلی میں پولیس نے سارا معاملہ خراب کیا اور ہماری خواتین ارکان پر حملہ کیا۔ خاتون رکن آسیہ امجد تاحال شدید زخمی اور وینٹی لیٹر پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کرانے کاحکم عدالت کا تھا جسے…

مزید پڑھیں

پشاور: (ویب ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے مالم جبہ سے متعلق انکوائری کیس ختم کر دیا۔ پشاور ہائیکورٹ میں مالم جبہ، بلین ٹری سونامی، بینک آف خیبرانکوائری کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس روح الامین اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ نیب نے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ رپورٹ میں کہا کہ مالم جبہ میں کسی قسم کی غیرقانونی سرگرمی سامنے نہیں آئی، غیر قانونی اقدام سامنے نہ آنے پرانکوائری بند کی گئی۔ نیب وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بلین ٹری سونامی میں پہلے سے ریفرنس جمع کیا گیا، باقی بھی…

مزید پڑھیں

سرینگر: (ویب ڈیسک) مودی حکومت نے کشمیریوں کے مذہبی حقوق غصب کرتے ہوئے جامع مسجد سرینگر میں عوام کو شب قدر کی عبادات سے روک دیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق انجمن اوقاف کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ قابض بھارتی حکام نے مجسٹریٹ کی سربراہی میں افطار کے بعد جامع مسجد کا دورہ کیا جس کے بعد شب قدر اور نمازجمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ انجمن اوقاف نے نمازجمعتہ الوداع اور شب قدر کی عبادات کا اہتمام نہ کرنے دینے کے اقدام کی شدید مذمت کی۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے تمام صوبوں کو ہیٹ ویو کا باضابطہ الرٹ جاری کر دیا. وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ دنیا سمیت جنوبی ایشیا کو اس سال شدید گرمی کا سامنا ہے۔قبل ازوقت گرمی کی شدید لہر میں اضافہ ماحولیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کی علامت ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ پاک بھارت سرحدی علاقوں میں درجہ حرارت 49 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا خدشہ ہے۔پاکستان کو مارچ سے غیر متوقع گرمی کی شدید لہر کا سامنا ہے۔رواں سال پاکستان میں درجہ حرارت میں معمول سے 6 سے…

مزید پڑھیں

ہانگ کانگ: (ویب ڈیسک) ہانگ کانگ میں خوبصورت نایاب نیلا ہیرا نیلام ہو گیا، 15 اعشاریہ ایک دس قیراط کا ہیرا ریکارڈ 9 ارب روپے سے زائد میں فروخت ہوا جس نے اب تک کے نیلام ہونے والے سب سے مہنگے ہیرے ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ دی ڈی بئیرز نامی نیلا ہیرا اب تک کا سب سے بڑا نیلام ہونے والا ہیرا ہے، ہیرا بولی لگانے کے سات منٹ کے بعد اپنی تخمینے سے دو ملین پاونڈ زیادہ قیمت میں فروخت ہوا۔ ہیرے کو گزشتہ سال اپریل میں جنوبی افریقہ سے دریافت کیا گیا تھا۔ ہیرا سوتھبیز ہانگ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے پی ٹی آئی ،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی دور کے امریکہ دورے کی تفصیلات شئیر کردیں۔ سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے نواز شریف، آصف زرداری اور عمران خان کے امریکہ کے دورے کا تقابلی جائزہ پیش کر دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں تینوں رہنماوں کے دوروں کے اخراجات بتائے گئے ہیں۔ فواد چودھری نے تفصیلات شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا ہے، فرق جان کر جیو۔۔۔ فواد چودھری نے شیئر کی گئی تفصیلات میں دعویٰ کیا…

مزید پڑھیں

ترکی : (ویب ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردگان سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر آج سعودی عرب کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ ترک صدر سعودی حکام سے ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات بحالی پر تبادلہ خیال کریں گے، ترک صدر دورہ سعودی عرب کے دوران ترکی کے ساتھ تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کریں گے۔ ترکی میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔ رواں ماہ ترکی کی عدالت نے جمال خاشقجی کیس کو سعودی عرب منتقل کرنے کے حق میں فیصلہ سنایا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مہنگائی، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور معیشت کی روانی پر جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن سے نہ لڑیں بلکہ فارن فنڈنگ کی چوری کا کیس لڑیں جبکہ آئین، قانون اور اداروں کا احترام کریں۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی پر قانون آپ کے سامنے کھڑا ہو گا۔ مہنگائی، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور معیشت کی روانی پر جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم سے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) بلال صدیق کمیانہ کو سی سی پی او لاہور تعینات کردیا گیا۔ چیف سیکرٹری کامران علی افضل نے بلال صدیق کمیانہ کو سی سی پی او تعینات کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق بلال صدیق کمیانہ کا تعلق پولیس سروسز کے 24ویں کمان سے ہے۔ بلال صدیق کمیانہ مختلف اضلاع میں آر پی او،سی پی او اور ڈی پی او کے اہم عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وہ آر پی او فیصل آباد، آر پی او شیخوپورہ،سی پی او راولپنڈی تعینات رہ چکے ہیں۔ بلال صدیق کمیانہ…

مزید پڑھیں