Author: Khabrain News

فلسطین : (ویب ڈیسک) جنگ زدہ فلسطین میں محبت کا مجسمہ دریافت کر لیا گیا، غزہ کی پٹی میں خوبصورتی، محبت اور جنگ کی دیوی عنات کا مجسمہ دریافت ہوا ہے۔ فلسطینی ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق کنعانی دیوی عنات کا ملنے والا سر تقریباً 4500 سال پرانا ہے۔ عنات دیوی کا سر غزہ پٹی کے جنوبی علاقے میں ایک کسان کو اپنے کھیت میں ملا۔ 22 سینٹی میٹر کے اس مجسمے پر موجود نقش و نگار کسی دیوی کے چہرے کی عکاس کر رہے ہیں جس نے سانپ کا تاج پہنا ہوا ہے۔ مقامی کاشتکار اپنے کھیت میں کام…

مزید پڑھیں

کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی والوں کے لیے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ مزید 2 گھنٹے بڑھا دیا گیا۔ عید تک لوڈ شیڈنگ کی یہی صورتحال رہے گی۔ کراچی کے رہائشی علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے بدترین لوڈ شیڈنگ سلسلہ جاری ہے۔کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے 1000 میگاواٹ اضافی بجلی ملنے کے بعد بھی لوڈشیڈنگ میں کمی نہ آسکی۔ کے الیکٹرک نے فیول کی کمی کو لوڈ شیڈنگ کی وجہ قرار دیا ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ فیول کی قلت کے باعث کے الیکٹرک کے پاور پلانٹس کی پیداواری صلاحیت میں کمی آئی ہے۔ ترجمان کے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے نور عالم خان نااہلی ریفرنس کے دائرہ اختیار پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 20 منحرف ارکان قومی اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ الیکشن کمیشن نے نور عالم خان نااہلی ریفرنس کے دائرہ اختیار پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ نور عالم خان کی طرف سے ان کے وکیل بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور انہوں نے آرٹیکل 63 اے ون کا حوالہ دے کر ریفرنس پر اعتراض کر دیا۔ نور عالم خان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹویٹر کے بعد ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کوکا کولا کمپنی خریدنے کے لیے بھی تیار ہو گئے۔ ایلون مسک نے طنزیہ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کمپنی خرید کر مشروب میں کوکین کا استعمال دوبارہ شروع کروں گا، لیکن کوکا کولا کمپنی کی مالیت ایلون مسک کی پوری دولت سے زیادہ ہے۔ ایلون مسک کی ٹوئٹ نے دیکھتے ہی دیکھتے ٹرینڈ کرنا شروع کردیا، تین گھنٹوں کے دوارن ٹوئٹ پر کئی ملین لائکس آگئے، دنیا کے امیر ترین شخص کا ٹوئٹ ایک ایسے وقت میں آیا جب انہوں نے 44 بلین ڈالر میں ٹویٹر کے سو فیصد…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق اسٹار فاسٹ بالر شعیب اختر کو کرکٹ چھوڑے تو کئی سال ہو گئے، لیکن راولپنڈی ایکسپریس کی تیز گیند بازی کی یادیں ابھی تک کوئی بھلا نہیں سکا۔ دنیا بھر میں ان کے لاکھوں مداحوں کے ساتھ ان کے ساتھی کھلاڑی بھی آج تک ان کی بالنگ کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکتے۔ گزشتہ روز کرکٹ ویب سائٹ نے ٹوئٹر پر شعیب اختر کی 27 اپریل 2002 کی ایک یاد گار ویڈیو شئیر کی، جس میں شعیب اختر 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرنے والے پہلے بالر بن گئے تھے۔…

مزید پڑھیں

افریقہ : (ویب ڈیسک) افریقہ میں دو ملین کے قریب بچے بھوک کے سبب موت کے منہ میں جا سکتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی امداد سے متعلق ایجنسی کے سربراہ مارٹن گریفِتھس نے کہا ہے کہ ہارن آف افریقہ کہلائے جانے والے خطے میں تقریباً دو ملین بچے بھوک کے سبب موت کے خطرے سے دوچار ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق کینیا، ایتھوپیا اور صومالیہ کے کچھ حصے کئی دہائیوں کی بدترین خشک سالی کا شکار ہیں۔ اس علاقے کے 15 ملین سے زائد افراد کو غذائی قلت کا سامنا ہے۔ امدادی اداروں کے مطابق ایک دہائی قبل اس علاقے…

مزید پڑھیں

روس : (ویب ڈیسک) روس نے برطانوی پارلیمان کے 287 ارکان کے روس میں داخل ہونے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق برطانوی حکومت کی طرف سے 11 مارچ کو روسی پارلیمان دومہ کے 386 ارکان پر پابندی عائد کیں تھیں۔ برطانوی ارکان پارلیمنٹ پر انہیں پابندیوں کے جواب میں پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔ خیال رہے کہ برطانوی پارلیمان کے ایوان زیریں کے ارکان کی کل تعداد 650 ہے۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے صوبائی ارکان اسمبلی نے حمزہ شہباز کے حلف سے متعلق فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دی۔ تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سبطین خان اور راجہ بشارت سمیت 17 ارکان اسمبلی نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے اور اپیل کے ذریعے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر اپیل میں حمزہ شہباز، وزیراعظم اور صدر کو فریق بنایا گیا ہے۔ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے برعکس ہے، ہائیکورٹ کے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب میں پاکستان کو 8 ارب ڈالر تک کا بڑا ریلیف پیکج ملنے کی امید ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ میں پاکستان کو 6 سے 8 ارب ڈالر کا ریلیف پیکج آسان شرائط پر مل سکتا ہے، پیکج کے تحت زرمبادلہ کے ذخائر بہتر بنانے کے لیے انتہائی شرح سود پر 3 ارب ڈالرمل سکتے ہیں۔ ادھار تیل، ایل این جی اور یوریا کھاد کی سہولت بھی میسر ہوسکتی سعودی عرب کی گارنٹی پر سعودی بینکوں سے سستے قرضوں…

مزید پڑھیں

باجوڑ: (ویب ڈیسک) ماموند کے علاقہ مخہ میں فائرنگ کے دو واقعات کے دوران 5 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق مخہ میں پہلے واقعہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ملک نواب جاں بحق ہوگئے، لاش گھر منتقل کی گئی تو ملک نواب کے بیٹے نے شک کے بنیاد پر تعزیت کیلئے آنے والے پڑوسیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس افسر عبدالصمد خان کے مطابق پولیس کی نفری علاقے میں موجود ہے اور سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا…

مزید پڑھیں