Author: Khabrain News

لاہور : (ویب ڈیسک) نیب نے فرحت شہزادی عرف فرح خان کےخلاف آمدن سے زائد اثاثوں، منی لانڈرنگ اور مختلف اکائونٹس رکھنے کے الزامات پرانکوائری شروع کردی ہے، چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب لاہور کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ نیب کے اعلامیے کے مطابق میڈیا رپورٹس میں فرح خان پرغیر قانونی ذرائع سے اثاثے بنانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ فرح ‏خان نے 9 بار امریکا اور 6 بار متحدہ عرب امارات کا سفر کیا۔۔۔فرح خان کے اثاثوں میں سال 2018ء کے بعد سے نمایاں ‏اضافہ ہوا۔ تین برس کے دوران فرح خان کے ذاتی اکائونٹ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم نواز نے رمضان میں شر پھیلانے کا این او سی لیا ہوا ہے۔ سابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پہلے اپنے لفافوں سے گھٹیا جھوٹی ایڈیٹڈ ویڈیو پھیلائی پھر اس پر پروپیگنڈا کر رہی ہیں۔ انہوں نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کس قدر مکار اور جھوٹی عورت ہیں۔ یقینناً آپ کی ساس بیچاری تو آپ سے پناہ مانگتی ہو گی، آپ تو وہ اسپیشل…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے 3 روزہ دورے کے لیے روانہ ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ دورہ سعودی عرب سے بھائی چارے اور دوستی کا رشتہ مزید پختہ ہو گا۔ وزیر اعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو سمیت 13 رکنی وفد بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہے۔ روانگی سے قبل انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں آج سعودی عرب کے دورے پر جا رہا ہوں۔ دورہ سعودی عرب سے بھائی چارے اور دوستی کا رشتہ مزید پختہ ہو…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ویمن سیریز کی تیاریوں کیلئے تربیتی کیمپ 7 مئی سے کراچی میں لگایا جائے گا۔ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے لئے 18 مئی تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں جاری رہنے والے کیمپ میں 26 کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے جن میں ایمن انور، انعم امین، انوشہ ناصر، عائشہ بلال، عائشہ نسیم، عائشہ ظفر، غلام فاطمہ، گلِ فیروزہ، ارم جاوید، کائنات امتیاز، منیبہ علی صدیقی، نجیہ علوی، نتالیہ پرویز، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، سدرہ نواز،…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے آئندہ ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری مسترد کر دی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی موجود قیمتیں آئندہ ماہ برقرار رہیں گی، پچھلی حکومت کی نالائقی، نااہلی اور غلطیوں کی سزا عوام کو نہیں دے سکتے، مہنگائی کی ستائی عوام پہ مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ 30 دن میں 20 منحرف ارکان قومی اسمبلی کے خلاف نااہلی ریفرنس پر فیصلہ کرینگے۔ الیکشن کمیشن نے اراکین سے 6 مئی تک جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ نور عالم کے وکیل نے آرٹیکل 63 اے (1) کا حوالہ دے کر ریفرنس پر اعتراض عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت فیصلہ دے چکی ہے کہ نااہلی ریفرنس کا فیصلہ فل بنچ کرے گا، نور عالم نے پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دیا نہ سیاسی جماعت سے مستعفی ہوکر کسی اور جماعت میں شمولیت اختیار کی، کمیشن…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے آئین شکنی پر سابق حکومت کی اہم شخصیات کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی، سابق وزیراعظم عمران خان، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ وزرات قانون و انصاف اور وزرات داخلہ نے ریفرنس کی تیاری شروع کر دی۔ قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے عمل میں واضح آئین شکنی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے عمران خان کے ایماء پر آئین شکنی کی،…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) ویمنز کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک گیر ٹرائلز کا اعلان کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی سی بی کی جانب سے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ خواتین کھلاڑیوں کے پول کو وسعت دینے کیلئے تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز کے تعاون سے اگلے ماہ ملک بھر میں خواتین کے ٹرائلز لئے جائیں گے۔ یہ ٹرائلز 3 مختلف کیٹگریز میں لئے جائیں گےجس میں انڈر 19، ایمرجنگ اور سینئر خواتین کھلاڑیوں کی کیٹگریز شامل ہیں۔ انڈر 19 کیٹگری میں صرف وہ کھلاڑی شامل ہوں گی جو یکم ستمبر 2003 یا اس…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے دور میں سابق اسپیکر کی جانب سے کی گئی بھرتیوں کے بارے رپورٹ طلب کرلی۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سابق سپیکر اسد قیصر کی جانب سے غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس لیتے ہوئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے بھرتیوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔ کس شعبہ میں لوگوں کو بھرتی کیا گیا اور ڈیپوٹیشن پر کون آیا، غیر قانونی طور پر کس کی ترقی ہوئی، تمام تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی انکوائری کے بعد غیر قانونی طریقے سے بھرتی ہونے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کا الیکشن ہوا ہی نہیں، عثمان بزدار آج بھی وزیراعلی ہیں، پنجاب اسمبلی میں حملہ شہباز اور حمزہ نے کروایا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے تحریک انصاف کے رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کوئی آئینی بحران نہیں۔ پنجاب اسمبلی میں پولیس نے سارا معاملہ خراب کیا اور ہماری خواتین ارکان پر حملہ کیا۔ خاتون رکن آسیہ امجد تاحال شدید زخمی اور وینٹی لیٹر پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کرانے کاحکم عدالت کا تھا جسے…

مزید پڑھیں