روس : (ویب ڈیسک) روس نے برطانوی پارلیمان کے 287 ارکان کے روس میں داخل ہونے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق برطانوی حکومت کی طرف سے 11 مارچ کو روسی پارلیمان دومہ کے 386 ارکان پر پابندی عائد کیں تھیں۔ برطانوی ارکان پارلیمنٹ پر انہیں پابندیوں کے جواب میں پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔ خیال رہے کہ برطانوی پارلیمان کے ایوان زیریں کے ارکان کی کل تعداد 650 ہے۔
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے صوبائی ارکان اسمبلی نے حمزہ شہباز کے حلف سے متعلق فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دی۔ تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سبطین خان اور راجہ بشارت سمیت 17 ارکان اسمبلی نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے اور اپیل کے ذریعے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر اپیل میں حمزہ شہباز، وزیراعظم اور صدر کو فریق بنایا گیا ہے۔ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے برعکس ہے، ہائیکورٹ کے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب میں پاکستان کو 8 ارب ڈالر تک کا بڑا ریلیف پیکج ملنے کی امید ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ میں پاکستان کو 6 سے 8 ارب ڈالر کا ریلیف پیکج آسان شرائط پر مل سکتا ہے، پیکج کے تحت زرمبادلہ کے ذخائر بہتر بنانے کے لیے انتہائی شرح سود پر 3 ارب ڈالرمل سکتے ہیں۔ ادھار تیل، ایل این جی اور یوریا کھاد کی سہولت بھی میسر ہوسکتی سعودی عرب کی گارنٹی پر سعودی بینکوں سے سستے قرضوں…
باجوڑ: (ویب ڈیسک) ماموند کے علاقہ مخہ میں فائرنگ کے دو واقعات کے دوران 5 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق مخہ میں پہلے واقعہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ملک نواب جاں بحق ہوگئے، لاش گھر منتقل کی گئی تو ملک نواب کے بیٹے نے شک کے بنیاد پر تعزیت کیلئے آنے والے پڑوسیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس افسر عبدالصمد خان کے مطابق پولیس کی نفری علاقے میں موجود ہے اور سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا…
کراچی: (ویب ڈیسک) سٹاک مارکیٹ میں مندی کے رجحان کے سبب 700 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی، انٹر بینک میں ڈالر 65 پیسے مہنگا ہو گیا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ٹریڈنگ کے آغاز پر منفی رجحان رہا، سٹاک مارکیٹ میں 589 پوائنٹس کمی سے 100 انڈیکس 44 ہزار 943 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا، بعد ازاں مزید گراوٹ کے بعد 100 انڈیکس 700 سے زائد پوائنٹس کمی کے ساتھ 44 ہزار 829 کی سطح پر گر گیا۔ دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 65 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 186 روپے 10…
لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ منشا پاشا نے دعا زہرہ کیس پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نابالغ کی شادی اغوا کے زمرے میں آتی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق منشا نے سوشل میڈیا پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات بالکل درست نہیں کہ نابالغ کی اپنی مرضی سے کسی سے شادی کر لی جائے، اداکارہ نے کہا کہ یہ اغوا ہے، بہکانا ہے اور مکمل طور پر عصمت دری ہے۔ واضح رہے کہ کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ میں نے اپنی مرضی سے ظہیر احمد سے…
پیرس: (ویب ڈیسک) فرانسیسی صدر میکرون کو فوڈ مارکیٹ کے دورے کے دوران ٹماٹر پڑ گئے، سکیورٹی گارڈز نے صدر کو بمشکل بچایا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر میکرون جیسے ہی شمالی پیرس کے علاقے میں پہنچے تو ہجوم نے ایک طرف سے ان پر ٹماٹر پھینکے جن سے وہ بمشکل بچے، اسی لمحے صدر کے سکیورٹی گارڈز نے خصوصی چھتری کے ذریعے صدر کو ٹماٹروں سے بچا لیا۔ واضح رہے کہ میکرون ابھی چند روز قبل ہی دوسری مدت کیلئے صدر منتخب ہوئے ہیں۔
فیصل آباد: (ویب ڈیسک) ملک کے دیگر شہروں کی طرح فیصل آباد میں بھی ڈیزل بحران شدت اختیار کر گیا جس سے خصوصی طور پر گندم کے کاشتکاروں کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ڈیزل کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر ملک کے دیگر شہروں کی طرح فیصل آباد میں بھی ڈیزل کا مصنوعی بحران پیدا ہو گیا۔ گندم کی کٹائی کے سیزن کے دوران کاشتکاروں کو ڈیزل میسر نہ آنے کی وجہ سے گندم کی کٹائی کا مرحلہ متاثر ہو رہا ہے جس سے کاشتکار شدید مسائل کا شکار ہیں۔ کسانوں نے گندم کی فصل…
زیورخ: (ویب ڈیسک) یوکرین پر حملے کے باعث روس سے آئس ہاکی ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے لی گئی۔ انٹرنیشنل آئس ہاکی فیڈریشن نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ یوکرین پر حملے کے سبب روس دو ہزار تئیس میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ کی میزبانی نہیں کرسکے گا۔ شیڈول کے مطابق میگا ایونٹ آئندہ برس 5 سے 21 مئی تک روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں کھیلا جانا تھا تاہم روس کے متبادل وینیو کا اعلان آئندہ ماہ فن لینڈ میں ہونے والی کانفرنس میں کیا جائے گا۔
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام جونیئر لیگ کے انعقاد سے قبل پی ایس ایل کی فرنچائز کے تحفظات دور کرنے کیلئے تیار ہو گئے جو مالکان کو اس بابت مطمئن کرنے کی کوشش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے پانچویں اور چھٹے سیزن کے حسابات بھی فائنل نہیں کئے جا سکے اور فرنچائز ان ایونٹس سے حاصل شدہ شیئر کی منتظر ہیں اور ان کا خیال ہے کہ اگر پی ایس ایل کے ساتھ دیگر ایونٹس کو چلانے کی کوشش کی گئی تو اس سے پاکستان سپر لیگ کے متاثر ہونے کا…
