Author: Khabrain News

لندن: (ویب ڈیسک) انگلینڈ کا لارڈز کرکٹ گراؤنڈ اذان کی آواز سے گونج اٹھا۔ ای سی بی نے لارڈز میں مسلم کمیونٹی کے لیے افطار پارٹی کا انعقاد کیا، افطار پارٹی میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان آئن مورگن اور مسلمان کرکٹرز بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر مغرب کی اذان دی گئی اور لارڈز گراؤنڈ کے ڈریسنگ روم میں نماز مغرب ادا کی گئی۔ آئن مورگن کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کئی ثقافتوں اور مذاہب کے ماننے والوں پر مشتمل ہے، ای سی بی کا یہ اقدام مذہبی رواداری کے فروغ کا سبب بنے گا۔

مزید پڑھیں

نیویارک: (ویب ڈیسک) اقوم متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو کا جواز لازمی فراہم کرنے کی قرارداد جنرل اسمبلی میں متفقہ طورپر منظور کرلی گئی۔ اقوام متحدہ کے تمام 193 رکن ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ قرار داد کے مطابق سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان اگر کسی معاملے پر اپنا ویٹو کا حق استعمال کریں گے تو ان پرلازم ہوگا کہ وہ اس کا جواز فراہم کریں۔ قرار داد کے مطابق 10 روز کے اندر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس طلب کرکے ویٹو کرنے والے ملک سے جواز مانگا جاسکے گا۔ قرارداد یورپی ملک…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہی ہونگے،آرٹی ایس نہ بیٹھا، ڈبے چوری نہ ہوئے تو ن لیگ ہی جیتے گی، چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ مانگنے والوں کو ترقی کی شرح منفی کرنے پر خود مستعفی ہونا چاہیے تھا، عمران خان شہباز شریف کے خدمت کے جذبے سے خوفزدہ ہیں، حکومت بدل گئی لیکن ان کی تقریر کی کیسٹ تبدیل نہیں ہوئی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چینی سفارت خانے کو انویسٹی گیشن سے متعلق اپ ڈیٹ رکھا جائے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک کے 37ویں وزیر خارجہ بن گئے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ملکی تاریخ کا کم عمر ترین وزیر خارجہ بننے کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا۔ ان کے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے 12ویں وزیرخارجہ تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے 33 برس، سات ماہ اور چھ دن کی عمر میں حلف اٹھا کر پاکستان کے کم عمر ترین وزیرخارجہ بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ ذوالفقار علی بھٹو کی بطور وزیر خارجہ حلف اٹھانے کے وقت عمر 35 برس، پانچ ماہ اور 10 دن جبکہ حنا ربانی کھر…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے عمران خان کی اہلیہ فرح خان عرف فرح گوگی کو پہچاننے سے انکار کردیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان نے بھی فرح کے حوالے سے سوال کا جواب نہیں دیا پی ٹی آئی کیوں اس سوال سے بھاگ رہی ہے؟ اس پر فواد چوہدری نےکہا کہ ہمیں کیا پتا فرح گوگی کون ہے، حکومت سے پوچھیں، اگر مریم نواز کے پاس ثبوت ہیں تو فرح گوگی پر کیس کردیں۔ خیال رہےکہ اس سے…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کی کمی سے 1895 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 150 روپے اور 128 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 32 ہزار روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 13 ہزار 169 روپے کی…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں بد ترین لو ڈشیڈنگ کا سلسلہ ایک بار پھر سے شروع ہو گیا۔ نیشنل گر ڈ سے اضافی بجلی ملنے کے با وجود کے الیکٹرک شہر میں بلا تعطل بجلی فر اہم کر نے میں ناکام دیکھائی دیتا ہے۔ رمضان المبار ک میں متاثرہ علاقوں کے مکین پورے پو رے دن بجلی سے محروم ہیں اور سحری افطاری میں بجلی بند ہو نا بھی معمو ل بن گئی ہے۔ فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق کراچی شد ید گر می کی لپیٹ میں ہے اور روزے کی حالت میں شہر ی پو را پورا دن بجلی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی تعینات کردئیے گئے۔ حنیف عباسی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا ہے۔ رہنما ن لیگ حنیف عباسی کا عہدہ وفاقی وزیر کے مساوی ہوگا۔ خیال رہے کہ کچھ دیر قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے 37 ویں وزیر خارجہ کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔

مزید پڑھیں

ماسکو: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے روس میں صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی جس کے دوران یوکرین میں شہریوں کے محفوظ انخلا پر اتفاق کرلیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس روس کے دورے پر پہنچے جہاں انھوں نے پہلے روسی وزیر خارجہ سرگئی لارووف سے ملاقات کی جس کے بعد روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے بھی ایک گھنٹے تک یوکرین جنگ پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں جنگ بندی پر بھی گفتگو ہوئی تاہم اس پر اتفاق نہیں ہوسکا البتہ…

مزید پڑھیں

برلن: (ویب ڈیسک) جرمنی نے اعلان کیا ہے کہ روس سے جنگ میں مدد کے لیے طیارہ شکن ٹینک یوکرین بھیجیں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی یوکرین کو ’گیپارڈ‘ نامی ٹینک فراہم کرے گا جس پر طیارہ شکن میزائل بھی نصب ہیں۔ یہ ٹینک روسی طیاروں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے یورپی ممالک بالخصوص جرمنی پر اسلحہ فراہم نہ کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد داخلی اور بیرونی سطح پر جرمن چانسلر اولاف شولس کو شدید دباؤ کا سامنا تھا۔ شدید دباؤ کے باعث…

مزید پڑھیں