کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) معروف سماجی ویب سائٹ ٹویٹر نے ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کی مدد سے صارفین اپنی لکھنے کے بجائے اپنی آواز کے ذریعے دوسروں تک پیغام پہنچا سکیں گے۔ٹویٹر کمپنی کا کہنا ہے کہ وائس ٹویٹ ابھی تجربے کے مراحل میں ہے، اسے صرف آئی فون پر مخصوص صارفین کے لیے دستیاب کر دیا گیا ہے۔ تاہم آئندہ چند ہفتوں میں تمام آئی فون صارفین اس فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔لوگ اکثر شکایت کرتے ہیں کہ فیس بک کے برعکس سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر ایک ایسی سوشل میڈیا ایپ ہے…
Author: Daily Khabrain
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے ملاقات کرکے ادارے کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی ہے۔جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب کی سالانہ رپورٹ 2019ئ صدر مملکت کو پیش کرتے ہوئے ادارہ کی کارکردگی کے حوالے سے بھی انھیں آگاہ کیا۔چیئرمین نیب نے بتایا کہ سال 2019ئ نیب نے 141 ارب 54 کروڑ کی ریکوری کی۔ نیب نے سال 2019ئ میں 747 انکوائریز اور 269 انوسٹی گیشنز بھی مکمل کیں۔انہوں نے کہا کہ نیب کیسز میں کامیابی کی شرح 68 فیصد سے زائد رہی۔ ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار 118 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 118 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 3 ہزار 93 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 358 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 60 ہزار 138، سندھ میں 59 ہزار 983، خیبر پختونخوا میں 19 ہزار 613، بلوچستان میں 8 ہزار 794، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 213، اسلام آباد…
لاہور: (ویب ڈیسک) اداکار و میزبان واسع چودھری کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق واسع نے سوشل میڈیا پر مداحوں اور دوستوں کو اپنی صحت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ”الحمدللہ میرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے“۔انہوں نے دعائیہ پیغامات بھیجنے والوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے لکھا کہ ” د±عاﺅں، پیغامات اور نیک خواہشات کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔
اسلا م آ با د (ویب ڈیسک)پاکستان میں بدھ کو 2019 میں دیے گئے سی ایس ایس کے امتحانات کا حتمی نتیجہ سامنے آیا تو کامیاب ہونے والے امیدواروں میں ایک نام ایسا بھی تھا جس کے لیے پاکستان کی سول سروس میں نوکری گھر کی سی بات بن گئی ہے۔پانچ بہنوں میں سب سے چھوٹی ضحیٰ ملک شیر پاکستان میں سینٹرل سپیریئر سروس کے امتحان کو پاس کر کے پاکستانی سول سروس کا حصہ بننے والی اس خاندان کی پانچویں رکن ہیں۔ان سے قبل ان کی چاروں بہنیں بھی سی ایس ایس کرنے کے بعد مختلف سرکاری عہدوں پر…
لاہور (ویب ڈیسک)پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے وال والیز چیلنج میں انوکھا انداز اپنایا۔ ٹینس اسٹار نے اپنی شادی کی شیروانی پہن کر وال والی چیلنج کیا اور دو منٹ تک دیوار پر بغیر رکے 213 ہٹس کیں۔اس حوالے سے اعصام الحق کا کہنا تھا کہ سب لوگ ٹینس کورٹ میں یہ کرتے رہے، میں نے علیحدہ انداز اپنایا۔انہوں نے کہا کہ شیروانی اور پگڑی پہن کر ٹینس وال والیز کرنا کافی مشکل تھا۔ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاو¿ن کے دوران شادی ہوئی، وڈیو ہر اس شخص کو ڈیڈی کیٹ کرتا ہوں جس کی شادی لاک ڈاو¿ن…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم کو پیٹرول بحران کی رپورٹ پیش کر دی گئی۔ عمران خان نے پٹرول بحران میں ملوث کمپنیوں اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی ہدایت کرتے ہوئے ملوث افراد کو گرفتار اور ذخیرہ شدہ پٹرول جبری طور پر مارکیٹ میں سپلائی کرنے کا حکم دے دیا۔وزیراعظم عمران خان کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں پیٹرول بحران کے ذمہ داروں کا تعین بھی کر دیا گیا۔ اوگرا نے پیٹرول بحران کی ذمہ داری پیٹرولیم ڈویزن پر عائد کر دی۔رپورٹ کے مطابق 9 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جان بوجھ کر بحران پیدا کیا، ڈی جی آئل…
لاہور: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق دادو میں 49، لاڑکانہ 46، جیکب آباد میں 44، جموں میں 41، سرینگر 31 اورلیہ میں درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔تاہم آج رات کشمیر، خطہ پوٹھوہار، گوجرنوالہ، اسلام آباد اور کرم میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جمعہ کے روز صوبہ سندھ، بلوچستان، وسطی وجنوبی پنجاب اور زیریں خیبر پختونخوا میں موسم شدید گرم رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔تاہم شمالی پنجاب میں چند مقامات پر…
لندن (ویب ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ فاروق کا کہنا ہے کہ جوبھی فیصلہ ہوا بہتر ہے، میں اس پر مزید تبصرہ کرنا نہیں چاہتی۔ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائے جانے پر ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ فاروق ایک بیان کے ذریعے ردِ عمل کا اظہار کر رہی تھیں۔شمائلہ فاروق کا کہنا ہے کہ 2 چیزیں بہت طاقتور ہیں ’صبر‘ اور ’وقت‘، مجھے شروع سے اللّٰہ تعالیٰ کی ذات…
لداخ کے محاذ پر چین کے ہاتھوں منہ کی کھانے کے بعد مودی سرکار نے اپنی تینوں افواج کو ہائی الرٹ کردیا نئی دہلی (ویب ڈیسک) چین اور بھارت کے درمیان جاری مذاکرات ناکام ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق چین اور بھارت کے درمیان صورتحاک کشیدہ ہو گئی ہے۔ چینی فوج کے ساتھ ہوئی جھڑپوں میں کم سے کم 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ ان فوجیوں میں ایک کرنل بھی شامل ہے۔ جبکہ برطانوی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چینی فوج کیساتھ لداخ میں ہوئی جھڑپوں کے دوران بھارت کا کافی نقصان ہوا ہے۔اس وقت بھارت کے 34 فوجی لاپتہ بھی ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ چین اور بھارت کے فوجیوں کے درمیان لداخ میں پیر کی شب کو جھڑپیں ہوئیں۔ اہم بات یہ ہے…
