راولپنڈی( ویب ڈیسک )وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کے اضافی گیس بل کی مد میں 50کروڑ روپے واپس ایڈجسٹ کیے جاچکے ہیں۔ غلام سرور خان نے کہا ہے کہ سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ضروری تھا، جن 15 ہزار صارفین کو گیس کے اضافی بل گئے تھے انھیں اس کی واپسی شروع کر دی گئی ہے اب تک اس مد میں 50کروڑ روپے واپس ایڈجسٹ کیے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق 2 حکومتوں سے ورثے میں سنگین مسائل ملے ہیں مگر ہم عوامی مسائل حل کریں گے اور اب کسی بھی ادارے کو…
Author: Daily Khabrain
نیویارک/لاس اینجلس(این این آئی)نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں سفید فام عیسائی دہشتگرد کی جانب سے نماز جمعہ کے دوران مسلمانوں پر فائرنگ کرکے 50 بے گناہ و معصوم مسلمانوں کو شہید کرنے کے واقعے نے پوری دنیا کو جھنجھوڑ کررکھ دیاہے، ہالی ووڈ فنکاروں نے بھی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دہشتگردی کے اس واقعے پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔امریکن گلوکارہ ہیلسے نے دہشتگردی کے اس واقعہ کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کرائسٹ چرچ میں رہنے والی مسلم کمیونٹی اور دنیا بھر میں موجود مسلمانوں سے معافی مانگتے ہوئے…
کولون جرمنی (ویب ڈیسک ) مرغی کے انڈوں کے بے کار چھلکوں سے دیرپا اور مو¿ثر بیٹری بنانے کی راہ ہموار ہوئی ہے اور اس کے تحت ماحول دوست اور کم خرچ بیٹریاں تیار کی جاسکتی ہیں۔ جرمنی کی ہیم ہولٹز یونیورسٹی میں بین الاقوامی ماہرین کی ٹیم نے عام مرغی کے انڈوں کے چھلکوں کو پہلے دھویا اور خشک کرکے اس کا سفوف بنایا۔ چھلکے کے سفوف میں بیرونی سطح پر پائی جانے والی کیلشیئم کاربونیٹ بھی موجود تھی اور پروٹین سے بھرپور اندرونی جھلی کو بھی پیسا گیا۔ بعد ازاں اس مٹیریل کو ایک برقیرے (الیکٹروڈ) کے طور…
لاہور (نیٹ نیوز) پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نام اور شہرت پاکستان سے حاصل کرنے کے باوجود دل کے اندر بھارت کی محبت لیے بیٹھے ہیں، عاطف اسلم بھارت میں کام کرنے کے سب سے بڑے بینفشری ہیں۔ پاک بھارت کشیدگی کے بعد بھارت میں پاکستانی فنکاروں کیلئے کام بند کردیا گیا تھا لیکن عاطف اسلم کیلئے بھارت کا اکاو¿نٹ اب بھی کھلا ہے، اپنوں سے غداری اور دشمنوں سے وفاداری کرنے والے عاطف اسلم کے بھارتی پروموٹرز سے اب بھی رابطے جاری ہیں۔ اس کشیدگی کے دوران پاکستان کے سارے فنکاروں نے بھارت کے خلاف ٹوئٹ کر کے اپنے جذبات…
کراچی( ویب ڈیسک ) پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا ہے کہ گردوں کا مرض پاکستان میں تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ورلڈ کڈنی ڈے سے متعلق ا?گہی واک کے بعد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاو? یونیورسٹی ا?ف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا ہے کہ گردوں کا مرض پاکستان میں تیزی سے بڑھ رہا ہے، احتیاطی اقدامات پر توجہ نہ دی گئی تو اموات میں اضافہ ہوسکتا ہے، گردوں کا علاج ڈائلیسز تکلیف دہ عمل ہے اور احتیاطی اقدامات بہت ا?سان ہیں جب کہ ڈاو? یونیورسٹی میں 131 رینل ٹرانسپلانٹ ہوچکے ہیں۔ سیمینار…
اسلام آباد (آئی این پی) پاک فوج کے ہیرو ایم ایم عالم کی چھٹی برسی (آج) پیر کو منائی جائے گی، انہوں نے65ءکی پاک بھارت جنگ میں ایک منٹ میں دشمن کے پانچ جہاز گرانے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔برسی کے سلسلے میں منعقدہ تقریبات میں قومی ہیرو کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ایم ایم عالم(محمد محمود عالم)6جولائی 1935ءکو بھارت کے شہر کلکتہ میں پیدا ہوئے۔پاک فضائیہ کے ہیرو ایم ایم عالم نے1965ءکی پاک بھارت جنگ میں سرگودھا کے محاذ پر دشمن ملک بھارت کے پانچ ہنٹرجنگی طیاروں کو ایک منٹ میں مار گرایا تھاجو کہ گنیز بک…
بیجنگ( ویب ڈیسک ) چین میں سوشل میڈیا پر بعض تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جن میں کالج کے کمرہ جماعت میں طلبا و طالبات کو لیکچر کے دوران سگریٹ پیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ سب سے پہلے یہ تصاویر ٹوئٹر جیسی چینی ویب سائٹ ’وائبو‘ پر جاری کی گئیں اور لوگوں کے درمیان اس پر بحث کا ا?غاز ہوگیا۔ گزشتہ نومبر کو سب سے پہلے یہ تصاویر جاری کی گئیں جن میں طالب علم لیکچر کے دوران سگریٹ سلگا رہے ہیں اور اساتذہ انہیں دیکھ رہے ہیں۔ کئی ماہ بعد ینان زرعی یونیورسٹی کے ڈین پروفیسر ڑاو¿ زینگ…
واشنگٹن (آئی این پی) امریکہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف عالمی سطح پر تحقیقات کرانے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے 2016سے 2018تک 145بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا، جولائی 2016سے اگست 2017میں 17 کشمیری پیلٹس گن سے شہید ہوئے، رت کا کالا قانون صرف مقبوضہ کشمیر میں ہی چلتا ہے، بھارتی فوج کی جانب سے بغیر کسی کیس کے کشمیریوں کو 2 سال کے لیے جیل بھیج دیا جاتا ہے، بھارتی فوج اور پولیس قیدیوں کے اہلخانہ سے رشوت بھی لیتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق…
اسلام آباد (انٹرویو :ملک منظور احمد ،تصاویر :نکلس جان) پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست کا کہنا ہے کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کو خراب کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکتی ۔ایران کبھی بھی اپنی سرزمین پا کستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا ۔ایران نے پا کستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو کم کروانے میں اہم کردار ادا کیا ،پا کستان نے تین برس قبل ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کی کو ششیں کیں جو کہ بد قسمتی سے کامیاب نہ ہو سکیں ۔مسلمان…
سان فرانسسو( ویب ڈیسک ) سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اپنے صارفین کے لیے اسنیپ چیٹ کی طرز کا گیمنگ پلیٹ فارم متعارف کرانے کے لیے تیاری کر رہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پیغامات، تصاویر، ویڈیوز اور فائلیں بھیجنے کے ساتھ ساتھ صارفین کی دلچسپی کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف گیمز کھیلنے کی پیشکش بھی کرتے ہیں، جسے نوجوانوں میں کافی پسند کیا جاتا ہے۔ ایک ریسرچ کے مطابق نوجوانوں میں تیزی سے مقبول پاتی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام ہے جس نے اپنی مقبولیت میں فیس بک اور واٹس ایپ کو پیچھے چھوڑ دیا…
